کراچی (اسٹاف رپورٹر) ون ڈے سیریز کیلئے قومی کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی لاہورسے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔ جن میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم ، عبد اللہ شفیق ، امام الحق، طیب طاہر، نسیم شاہ، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تین ون ڈے کی سیریز کاپہلا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی، حارث رئوف، محمد حارث، عبدالصمد، حسن نواز، محمد علی، شاداب خان، عمیر بن یوسف، عرفان نیازی، جہاں داد خان، عباس آفریدی وطن واپس آجائیں گے۔