کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر محمد خان کالونی گلشن چوک کے قریب ویئرہاؤس میں فائرنگ کے واقعے میں 60سالہ عزیز احمد ولد عبدالکریم جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا ہےکہ مقتول نجی ویئر ہاؤس میں چوکیدار تھا ، بھتیجےاورکزن جن کے نام معشوق ولد رحمت اورنیاز ولد حاجی حاکم ہیں فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد موقع پر سے فرارہو گئے، واقعہ گھریلوتنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔