• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں بچوں کو اکثر نظرانداز کر دیا جاتا تھا، زاہد علی عباسی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ سندھ زاہد علی عباسی نے سندھ چائلڈ پارلیمنٹ،تعلیم کا حق کے عنوان سے نجی ہوٹل میں عبوری جائزہ اجلاس اور بچوں کی پارلیمنٹ کے آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ تعلیم کی بہتری کے لیے تمام شراکت دار متحرک ہیں، لیکن ماضی میں بچوں کو اکثر نظرانداز کر دیا جاتا تھا ، سندھ چلڈرن پارلیمنٹ ’تعلیم کا حق‘ کے قیام نے اس خلا کو پُر کیا ہے اور بچوں کو متعلقہ شراکت داروں اور پالیسی سازوں سے جوڑ دیا ہے،تھر ایجوکیشن الائنس نے سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ ، ریفارم سپورٹ یونٹ اور یونیسف کے تعاون سے اس اقدام کا آغاز کیا، جس کا مقصد بچوں کو بااختیار بنانا اور سندھ بھر میں تعلیم کے حق کو فروغ دینا ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ کو اس اقدام پر فخر ہونا چاہیے، کیونکہ چائلڈ پارلیمنٹ فورم کے تمام پارلیمانی اراکین دیہی علاقوں کے بچوں کی حقیقی آواز کی نمائندگی کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اس فورم کی اہمیت کا اندازہ اس وقت ہوا جب چلڈرن پارلیمنٹ کے ایک رکن چائلڈ پارلیمنٹ نے ڈپٹی کمشنر سے سائنس لیبارٹری کے قیام کے لیے رجوع کیا، جو ایک منفرد اور مؤثر طریقہ کار ثابت ہوا،انہوں نے اعلان کیا کہ SE&LD اس وقت 1,658 تعلیمی کلسٹرز کی نگرانی کر رہا ہے، لہٰذا اگلے مرحلے میں ہر کلسٹر سے ایک مرد اور ایک خاتون نمائندہ شامل کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید