کراچی(نیوزڈیسک)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس 5 ہفتوں بعد عوام کے سامنےآگئے۔ انہیں روم کے جیمیلی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔روم سے خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس نے اسپتال کی بالکونی سے عوام کے سامنے ہاتھ ہلایا۔خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹروں نے پوپ فرانسس کومزید دو ماہ کا آرام تجویز کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 88سالہ پاپائے اعظم سانس کی تکلیف کے باعث 14فروری کو روم کے اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس کو آج 5ہفتوں بعداسپتال سے ڈس چارج کر دیا گیا۔ جس کے بعد وہ اسپتال سے ویٹی کن روانہ ہوگئے ہیں۔