کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بہتر کرنے کے حوالے سے لوکل بسوں کے نئے روٹ پرمٹ کا اعلامیہ جاری کیاہے شہر میں 2020 ءیا اس سے اوپر کے نئے ماڈل بسوں کو متعارف کرنے کے لئے نئے روٹ پرمٹ جاری کئے جائیں گے نئے روٹ پرمٹ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کے دفتر میں جمع کئے جا رہے ہیں۔