• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان پیکج کے 10 ہزار روپے حاصل کرنے میں لوگوں کو مشکلا ت کا سامنا

پشاور(وقائع نگار)صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت 10 ہزار روپے ادائیگی۔ جیز کیش کے سامنے لوگوں کے رش سے رقم ادائیگی میں مشکلات کا سامنا، جیز کیش سسٹم ڈاؤن ہونے اور رقم ادائیگی میں کمیشن نہ ہونے سے جیز کیش والوں کی طرف سے عوام کو رقم ادائیگی میں سست روی کا سنگین مظاہرہ کیا جا رہا ہے عوام دن بھر دکانوں کے سامنے کھڑے تھک گئے دوور دراز سے ائے شہری رمضان میں رل گئے ناامیدی کے عالم میں گھروں کو واپسی پر مجور ہے شہریوں نے متعلقہ حکام سے سسٹم ڈاؤن کا نوٹس لیکر اور مقامی جیز دکان والوں کو مناسب نقد کمیشن ادائیگی معاملات طے کرنیکا کی اپیل کی تاکہ تو ریلیف مل سکیں صوبے کے اکثر اضلاع میں جیز کیش کی طرف سے دس ہزار وصول کر نیوالوں سے 300 رعپے سے لیکر 350 روپے لئے جا رہے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے پہلے سے فی ادائیگی 65 روپے جیز کیش کو ادا کئے جا چکے ہیں۔
پشاور سے مزید