پشاور(وقائع نگار) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کے ممبر و مہتمم جامعہ حسینیہ مدینہ پشاور مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ قرآنی تعلیمات اسلامی انقلاب کا درس دیتی ہیں جب تک قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا نہیں ہونگے ہم ترقی و کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یکہ توت پشاور میں تراویح میں ختم القرآن کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاری ذیشان و سماجی راہنما نعمان شفقت نے بھی خطاب کیا مولانا حسین احمد مدنی نے کہا کہ قرآن سے دوری آج مسلمانوں کی رسوائی کا سبب بن چکی ہے۔