پشاور ( لیڈی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ایگریکلچرل ایکسٹینشن ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن کے اسکالر ڈاکٹر سید مفید ہادی نقوی نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر راحیل ثاقب کے زیرنگرانی ایگریکلچرل ایکسٹینشن میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔انہوں نے*"Analysis of Competencies of Extension Field Staff (EFS) in Adaptation to Climate Variability regarding Better Cotton Practices in Punjab-Pakistan۔"*کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ان کے مقالے کی توثیق امریکہ، جاپان اور پاکستان کے نامور سائنسدانوں نے کی۔دفاعی سیمینار میں ڈاکٹر سید مفید ہادی نقوی نے شرکاء کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے کر اپنا مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔