پشاور (سٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام کی رکن صوبائی اسمبلی عاصمہ عالم نے صوبہ میں جاری گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسئلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحریکِ التوا جمع کرادی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ سردیوں کا آغاز ہوتے ہی خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں گھریلو صارفین اور کاروباری طبقہ بدترین مشکلات کا شکار ہے، کھانا پکانے میں دقعت، ہیٹنگ سسٹم کی بندش اور کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں کمی نے عوام کی زندگی مفلوج کر دی ہے۔