پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اڈیالہ جیل کے باہرپنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے منتخب پارلیمنٹرینز پر تشددکی مذمت کی ہے اورپنجاب حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ماورائے قانون اقدامات سے گریزکرے بصورت دیگروکلاءراست اقدام اٹھانے پرمجبورہوں گے اس بات کامطالبہ پشاورہائی کورٹ بارکے صدرامین الرحمان یوسفزئی کے زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا اجلاس میں سیکریٹری کے فرائض اشفاق احمد داود زئی سیکریٹری جنرل پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انجام دیئے۔ اجلاس کے شرکاء کو ارشد علی نو شہر وی نائب صدر پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آگاہ کیا کہ گزشتہ شب اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سامنے پر امن احتجاج کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے منتخب پارلیمینٹرینز پر واٹر کینن کے استعمال اور تشدد کے نتیجے میں منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خان خٹک اور دیگر خواتین پارلیمنٹرینز کے شدید زخمی ہوئے ہیں جس پراجلاس نے اس اقدام کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ایگزیکٹیو کونسل پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے ایگزیکٹیو کو نسل پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیاکہ آئندہ کےلئے ایسے ماورائے قانون اقدامات سے گریز کرے وگرنہ نتائج بھیانک ہوں گے۔