پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یویورسٹی کے بزنس انکیوبیشن سنٹر میں یونیسف کے سوشل اینڈ بیہیویئر چینج (ایس بی سی) سوشل ایکشن پراجیکٹ کی شوکیسنگ اور گریجویشن تقریب منعقد ہوئی جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے رضاکار طلبہ کی سماجی مسائل پر کی گئی کائوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔تقریب میں فیکلٹی ممبران، یونیسف نمائندگان اور 175 رکنی رضاکار ٹاسک فورس کے طلبہ نے شرکت کی جنہوں نے ڡاپنے اپنے علاقوں میں مختلف سماجی موضوعات پر سوشل ایکشن پراجیکٹس مکمل کئے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی مسٹر راڈک، چیف فنانس آفیسر یونیسف خیبرپختونخوا، جبکہ اعزازی مہمان پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم قاضی تھے۔دیگر شرکائے تقریب میں ڈائریکٹر ریویمپ محکمہ صحت ڈاکٹر اکرام اللہ، سربراہ شعبہ معاشیات ڈاکٹر سجاد احمد جان، چیئرمین شعبہ کریمنالوجی پروفیسر ڈاکٹر بشارت حسین، ایس بی سی آفیسر یونیسف سہیل خان، ایس بی سی کنسلٹنٹ عباس خان اور اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کریمنالوجی و ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس سوسائٹیز ڈاکٹر محمد ابرار شامل تھے۔یونیسف کے سوشل اینڈ بیہیویئر چینج پروگرام کے تحت طلبہ کی ٹیموں نے سات اہم سماجی موضوعات بچوں کی ویکسینیشن، کم عمری کی شادی، بچوں پر تشدد، ہاتھ دھونے کی عادات، سکول سے باہر بچے، بچیوں کی تعلیم اور بچوں کی پیدائش کا اندراج پر سوشل ایکشن پراجیکٹ مکمل کئے۔طلبہ نے اپنے پراجیکٹس کے اثرات، کمیونٹی کی شمولیت اور عملدرآمد کے دوران درپیش چیلنجزبارے جائزہ پیش کیا جس کے بعد بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کا انتخاب بھی کیا گیا۔یونیسف کے نمائندوں نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں میں شیلڈز تقسیم کیں جبکہ تمام شرکاء کو اسناد بھی دی گئیں۔