• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی پر بھا ئی نے فائرنگ سےٹک ٹاکر کو قتل کردیا

پشاور( کرائمرپورٹر)پشاور کے علاقے حیات آباد فیز5میں پسند کی شادی رچانے پر معروف ٹک ٹاکر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے ۔واقعات کے مطابق شہر یار ولد مشتاق احمد سکنہ گلبہار نمبر1نے حیات آباد پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب اسے اطلاع ملی کہ اس کے بھائی احمد مشتا ق کو حیات آبادمیں گاڑی کے اندر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، وہ موقع پر پہنچا تو اس کے بھائی کی خون میں لت پت نعش پڑی تھی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی نے پسند کی شادی رچائی تھی اور مقتول کے سالے حمزہ خان کو اس پر اعتراض تھا ،متعدد بار وہ ان کے گھر آیا اور ہمشیرہ کو طلاق دینے کی بات کی تاہم انہوں نے انکار کیا جس پر ملزم حمز ہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔بتایاجارہاہے کہ مقتول احمد مشتاق معروف ٹک ٹاکر تھا جس کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ پولیس نے حمزہ اوراس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
پشاور سے مزید