پشاور (جنگ نیوز) امراض خون میں مبتلا بچوں کی انتقال خون کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پختون ایس ایف کے تعاون سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور چارسدہ میں بلڈ کیمپ لگائے گئے جس میں طلباء اور دیگر افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تھیلی سیمیا فائٹرز کے لئے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنیوالے افراد خصوصاً طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے لئے ترستے بچوں کو ایسے رضاکاروں سے امیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔