• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری اور ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو نوٹس جاری، جواب طلب

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا اور سابقہ قبائلی اضلاع کے درمیان شامیلاتی زمین کا جامع ڈیجیٹل ریکارڈ اور جمع بندی کے لئے دائر درخواست پر صوبائی حکومت،سینئر ممبر بورڈ اف ریونیو،سیکرٹری ریونیو اور ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔رٹ کی سماعت شروع ہوئی تو وکیل درخواست گزار عبدالرحمن نے عدالت کوبتایا کہ پشاور سمیت صوبہ بھر میں قبائلی اضلاع سے متصل زمینوں کی جمع بندی اور باقی معاملات تاحال حل نہیں ہوئے،جمع بندی نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک ان زمینوں کا نیا ریکارڈ نہیں بنا اور شہریوں کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہے،شہریوں کو زمینوں کی ملکیت منتقل نہ ہونے کی وجہ سے مختلف تنازعات کا سامنا ہے،پٹوار کے سالانہ دوروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے بھی زمینوں کا نظام درہم برہم ہے،صوبائی حکومت کی ریکارڈ ڈیجٹلائزیشن منصوبہ بھی تاحال نہ مکمل ہے،عدالت فریقین کو پشاور سمیت تمام اضلاع میں تازہ جمع بندی کے احکامات دے،عدالت فریقین کو تازہ ریکارڈ تیار کرنے کا بھی حکم دے۔عدالت نے فریقین سے اگلی سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
پشاور سے مزید