• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس

پشاور(جنگ نیوز)وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں مجوزہ خیبر پختونخوا پوسٹنگ اور ٹرانسفر پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میںوزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب ،سیکرٹری محکمہ قانون اختر سعید ترک ،محکمہ اسٹیبلشمنٹ ، محکمہ قانون کے حکام ، ایڈوکیٹ جنرل آفس کے حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی ۔کمیٹی کواس پالیسی پر مفصل بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ موجودہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر پالیسی اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ 17 نوٹیفکیشنز، ہدایات اور وضاحتی نوٹس پر مشتمل ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ موجودہ پالیسی میں مختلف آسامیوں پر تعیناتی کی مدت ، پوسٹنگ اور ٹرانسفر آرڈرز کے خلاف اپیلوں، انتظامی افسران کی تعیناتی، پے سکیل میں تعیناتی، قبل از وقت تبادلے، پلیسمنٹ کمیٹیوں، افسران کی پروفائل، اور چارج ہینڈلنگ سے متعلق دفعات کی کمی تھی۔ اسی بنا پر ایک مفصل پوسٹنگ ٹرانسفر پالیسی کی ضرورت تھی۔
پشاور سے مزید