• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کی میچ میں طبیعت خراب، انجیو پلاسٹی کردی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈھاکا پریمئیر لیگ کے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے سابق بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال کی طبیعت خراب ہو گئی۔ انہوں نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد ان کی اینجو پلاسٹی کی گئی ۔ایمرجنسی میں تمیم اقبال کو اسپتال لے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا بندو بست کیا گیا۔ تمیم اقبال محمڈن اور شائن پوکر کے درمیان میچ کی پہلی اننگز میں فیلڈنگ کر رہے تھے۔