• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوارہ چوک کے قریب قوم پرست جماعت کے احتجاج کا مقدمہ درج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )فوارہ چوک کے قریب قوم پرست جماعت کے احتجاج کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ مظاہرین کے خلاف سرکاری کی مدعیت میں آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمہ کے مطابق 35 سے 40 افراد احتجاج کرنے پہنچے۔مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ مظاہرین کو اکسانے والی خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد رزاق، عبد الوہاب، سلمان اور سیمی دین بلوچ نامی خاتون شامل ہیں۔گرفتاری کے دوران متعدد مظاہرین رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ مقدمہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید