• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلرز سے رابطے، دو FIA اہلکاروں کو تحویل میں لے لیا گیا

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اور بالخصوص فیصل آباد ایف آئی اے میں اس وقت سخت کھلبلی مچی ہوئی ہے کہ ایک وفاقی ادارے کے اہلکار دو امیگریشن افسران کو اپنے ہمراہ ساتھ لے گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ہیں کہ مذکورہ دونوں افسران انسانی اسمگلرز سے رابطے میں تھے اور ماضی میں اور اب بھی انہوں نے بڑی تعداد میں مشکوک لوگوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جن میں سے کئی افراد کشتی حادثوں میں ہلاک ہو گئے۔ باخبر ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکار فیصل آباد میں ماضی میں تعینات امیگریشن افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابوبکر عثمان بھٹی اور انسپکٹر کاشف باجوہ کی مشکوک سرگرمیوں کے حوالے سے قائم مقام ڈائریکٹر سے رابطہ کیا جسکے بعد مذکورہ ڈائریکٹر لاہور سے فیصل آباد آئے اور ان دونوں افسران کو ڈائریکٹر افس میں طلب کیا گیا اور وہیں ان سے سوال جواب کیے گئے اور ایک گھنٹے بعد دونوں ایف آئی ایف افسران کو حساس ادارے کی ٹیم اپنے ہمراہ ساتھ لے گئی۔ دوسری طرف ایک اور اعلی ایف ائی اے افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انکشاف کیا کہ مذکورہ دونوں افسران غالبا ایک وی لاگر صحافی کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں اٹھائے گئے ہیں کیونکہ دونوں افسران کیخلاف ماضی میں کشتی حادثوں کے بعد مقدمات درج ہو چکے تھے، تفتیش بھی ہو چکی تھی اور وہ ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔ مذکورہ موضوع پر کوئی بھی افسر بات کرنے کو تیار نہیں ہے تاہم ڈائریکٹر لاہور سرفراز ورک جن کا آٹھ ماہ قبل تبادلہ ہو چکا ہے مگر انہوں نے چارج نہیں چھوڑا اور جنکے پاس ڈائریکٹر فیصل آباد کا بھی قائم مقام چارج ہے ان کو متعدد بار اس حوالے سے کال کی گئی اور میسج بھی کیا گیا مگر انہوں نے نہ تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔
ملک بھر سے سے مزید