• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کے رویئے سے نفرتوں میں اضافہ ہوگا‘ علی احمد کرد

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد ایڈووکیٹ نے کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سمی دین بلوچ اور لالا وہاب بلوچ سمیت دیگر کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےکہاہےکہ سندھ حکومت اور پولیس کا رویہ نفرتوں کو جنم دے گا۔کراچی میں سمی دین بلوچ اور دیگر کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت‘ فوری رہا کیا جائے،یہ بات انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ اب سندھ تک جاپہنچا ہے،گزشتہ روز کراچی میں سندھ پولیس کی جانب سے سمی دین اور دیگر کارکنوں کو جس طرح سڑکوں پر گھسیٹ کر گرفتار کیا گیا،اس ظلم اور خواتین کے خلاف طاقت کے استعمال کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے کسی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا بلکہ اس سے مزید نفرتیں جنم لیں گی۔انہوں نے سمی دین بلوچ سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔
ملک بھر سے سے مزید