کراچی(نیوزڈیسک)برڈ فلو کے باعث امریکا میں کروڑوں مرغیاں ہلاک ہوچکی ہیں امریکا اور یورپ میں برڈ فلو کا خطرہ بڑھنے لگا جو مویشیوں کے بعد انسانوں کو بھی متاثر کرنے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانوں سے انسانوں تک برڈ فلو کی منتقلی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شمال میں فارم پر بھیڑ میں برڈ فلو پایا گیا، برڈ فلو پھیلنے کے بعد امریکا میں انڈوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔مزید رپورٹ میں کہا گیا کہ برڈ فلو کے باعث امریکا میں کروڑوں مرغیاں ہلاک ہوچکی ہیں، 2022سے اب تک 17کروڑ مرغیاں اور ٹرکی ہلاک ہوگئے۔ امریکا نے برازیل سے انڈوں کی درآمد دگنی کردی ہے۔