کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے گوگل اور ٹیک ویلی کے اشتراک سے صوبے کی سرکاری جامعات کے طلبہ کے لیے 30,000 سے زائد گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس اسکالرشپس کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پیر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اس اقدام کو باضابطہ بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، سیکریٹری وزیر اعلیٰ رحیم شیخ، چیئرمین ایچ ای سی سندھ پروفیسر طارق رفیع، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکریٹری آئی ٹی نور سموں، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ، 30 سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز، ٹیک ویلی پاکستان کے سی ای او عمر فاروق اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، آئی ٹی آٹومیشن اور پروجیکٹ مینجمنٹ جیسے اہم شعبوں میں جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ بدلتے ہوئے روزگار کے مواقع سے بہتر طور پر فائدہ اٹھا سکیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 2024 گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس سندھ پروگرام کی کامیابی کے بعد جس میں 10 جامعات کے 1,500 طلبہ نے 100 فیصد کامیابی حاصل کی۔