• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسندی اور دہشت گردی ریاستی بیانئے کی وجہ سے پھیلی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے کہا کہ حکومت کا ملک دشمن مہم کا روایتی اور ڈیجیٹل طریقے سے منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ،سوال کیا یہ حکمت عملی کارگر ثابت ہوگی؟ کا جواب دیتے ہوئےتجزیہ کاراعزاز سید نے کہا کہ دہشت گردوں کے بیانئے کو کمزور کرنے کے لئے ہم ٹھوس اقدامات نہیں لے رہے ،تجزیہ کارمظہر عباس نےکہا کہ پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی یہ ریاستی بیانئے کی وجہ سے پھیلی ہے،تجزیہ کاربینظیر شاہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں دہشت گردی کے قوانین کا بھی غلط استعمال ہوتا ہے،تجزیہ کارفخر درانی نے کہا کہ ٹیلی ویژن ، فلم میں دہشت گردی کو کاؤنٹر کرنے کے لئے بیانیہ بنانا ہوگا۔ تجزیہ کاربینظیر شاہ نے کہا کہ پیپرز میں تویہ چیزیں ٹھیک لگتی ہیں۔ آپ نے دہشت گردی کا مقابلہ تمام فورم پر جاکر کرنا ہے لیکن ہماری ریاست کی بھی تاریخ رہی ہے۔ملک میں اختلاف رائے کو ختم کرنے کے لئے اس طرح کے اقدامات کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔آپ کا موقف ہوتا ہے کہ یا تو خاموشی سے ہمارے ساتھ کھڑے ہوجائیں یا ہم کہیں گے کہ دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں۔ہمارے ملک میں دہشت گردی کے قوانین کا بھی غلط استعمال ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید