اسلام آ باد (رانا غلام قا در)وزیراعظم نے بحری اُمور ڈویژن کے 4افسران کے کنٹریکٹ میں 1سال کی توسیع کی منظوری دیدی۔ توسیع پانے والوں میں محمد فیصل ،علی طاہر ناصر ، وامق ابرار صدیقی اور سلمان رضا کا تعلق بھڑی امور ڈویژن سے ہے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے توسیع کا باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کردیےجن کے مطابق انجینئر اینڈ شپ سرویئر ایم ایم ڈی، کراچی، بحری اُمور ڈویژن محمد فیصل کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی گئی جو کہ 30 اپریل 2025 سے شمار ہو گی، شپ سرویئر، ایم ایم ڈی، کراچی، بحری اُمور ڈویژن علی طاہر ناصر کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے جو 15 مارچ 2025 سے لاگو ہو گی، چیف انجینئر، پی اینڈ ایس وِنگ، کراچی، بحری اُمور ڈویژن وامق ابرار صدیقی کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی گئی جو 8 مارچ 2025 سے شمار ہو گی مزید برآں پرنسپل آفیسر، ایم ایم ڈی، کراچی، بحری اُمور ڈویژن سلمان رضا کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے جو 12 مارچ 2025 سے لاگو ہے۔