• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تیاریاں، وزیراعظم اعلان کریں گے، حکومت نے نیپرا کو باضابطہ درخواست دیدی

اسلام آباد (ناصر چشتی، قاسم عباسی،نیوز ایجنسیاں) حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تیاریاں مکمل کرلیں، وزیراعظم شہباز شریف کمی کا اعلان کرینگے.

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت ایک روپے 71پیسے فی یونٹ کم کرنے کیلئے نیپرا میں باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے جس میں کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔ 

دوسری جانب دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک باخبر حکومتی ذریعے نے انکشاف کیا کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف عید الفطر سے قبل قوم کیلئے تحفہ کے طور پر خود اس فیصلے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ 

ادھر واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر نے پاکستان کو 28ماہ میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر موسمیاتی تبدیلی کے ضمن میں ملنے کی تصدیق کردی ۔ 

آئی ایم ایف ڈائریکٹر جولی کوزیک نے بتایا کہ پاکستان کیساتھ 37ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسی لیٹی پروگرام ستمبر میں طے ہو چکا۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ 

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کم کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔ جس میں کے الیکڑک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنےکی استدعا کی گئی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی کے ذریعے کی جائے گی۔

نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کریگی، اسکا اطلاق اطلاق اپریل تا جون دو ہزارپچیس کیلئے کرنے کی تجویزہے۔ وفاقی حکومت اس عرصے کیلئے ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کریگی۔

اہم خبریں سے مزید