• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔ جسٹس بابر ستار نے کیس سننے سے معذرت کی تو قائم مقام چیف جسٹس کے ایڈمنسٹریٹو آرڈر کے ساتھ کیس دوبارہ اسی بینچ کو بھجوا دیا گیا۔ جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی جج کے کیس سننے سے معذرت پر جاری جوڈیشل آرڈر میں چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار آفس کو انتظامی معاملہ سمجھ کر مداخلت کی گنجائش نہیں۔ کسی بنچ کی سماعت سے معذرت پر کیس چیف جسٹس کو بھجوانے کی پریکٹس بھی رولز کے مطابق نہیں بلکہ کیس دوسرے بنچ میں لگانے کے لیے ڈپٹی رجسٹرار کو بھجوانا چاہئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس نئے بنچ میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے فائل دوبارہ ڈپٹی رجسٹرار کو بھجوانے کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 14 مارچ کو اِس عدالت نے کیس کسی دوسرے بنچ کے سامنے مقرر کرنے کےلیے واپس بھیجا۔

اہم خبریں سے مزید