• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر پر قیدیوں کے لیے 120 یوم کی معافی کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)عیدالفطر پر قیدیوں کے لیے120یوم کی معافی کا اعلان، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالفطر کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کے لیے 120دن کی رعایت کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس فیصلے سے 820 قیدی مستفید ہوں گے۔ تاہم، یہ معافی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ ، سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی، ریپ اور ڈکیتی کے مجرم بھی اس رعایت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید