کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناردرن بائی پاس ایم ڈ ی کٹکے قریب سی ٹی ڈی کی پولیس موبائل کے قریب نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کردیا اور فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی آپریشن کی پولیس ٹیم ریکی آپریشن پر ناردرن بائی پاس کے قریب موجود تھی کہ اس دوران دور سے نامعلوم ملزمان نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس سے دھماکہ ہوا۔ پولیس موبائل اس مقام سے تھوڑے فاصلے پر موجود تھی جس کی وجہ سے کوئی بھی اہلکار زخمی نہیںہوا اور نہ پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ۔