حیدرآباد رپورٹ حامد شیخ ) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس عید کے بعد بلائے جانے کا امکان ہے سندھ حکومت نے دریائے سندھ سے 6کینال نکالنے کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے دستاویزات کے مطابق سندھ حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے 52 ویں اجلاس کے لئیے سمری تیار کرلی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے چولستان منصوبے کے لئے پانی کی دستیابی کا سرٹیفیکٹ منسوخ کیا جائے، ایکنک کی منظوری کے بغیر ارسا کی سرٹیفیکٹ کی منظوری بلا جواز اوردائرہ اختیار میں نہیں آتا سندھ کو ارسا کی جانب سے پانی کی دستیابی کا سرٹیفیکٹیٹ دینے پر شدید تحفظات ہیں سندھ میں پانی کی پہلے ہی قلت ہے ۔