اسلام آباد ( رانا غلام قادر )حکومتی اعلانات کے باوجود شہری چینی 180روپے کلو تک خریدنے پر مجبور ہیں یک ہفتے میں اوسط قیمت میں ایک روپے 61پیسے فی کلو کمی ،اسلام آباد،راولپنڈی، کراچی، اورپشاور چینی سب سے مہنگی ہے ، ادارہ شماریات نے کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سےزیادہ قیمت180روپےاور اوسط قیمت 168روپے80 پیسےفی کلوہے- یا د رہے کہ نائب وزیراعظم ا سحاق ڈار نےچینی کی ریٹیل قیمت ایک سو چونسٹھ روپے فی کلومقرر کرنے کا اعلان کیا اورفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈسیکیورٹی رانا تنویر نے ملک میں چینی کی قیمت ایک سو تریسٹھ روپے کلو ہونے کا دعوی کیا تھا اور180روپےکلو کی خبروں کو بےبنیاد قراردیا تھا۔