• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

فیصل آباد۔ (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 2ملزمان گرفتار کرلئے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن عابد ظفر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تھانہ ساندل بار کے علاقہ میں دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان علی شیر اور افضل کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پرایس پی اقبال ڈویژن عا بد ظفر کی سر براہی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔ایس ایچ او ساندل بار شکیب بٹ نے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان علی شیر اور فیصل گرفتار کر لیا۔پولیس نے دوران ڈکیتی چھینا گیا موبائل برآمد کر لیا۔ پولیس نے درج مقدمہ کے تحت ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ تیسری ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ایس پی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید