کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) گوادر کے علاقے پدی زر میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک راہگیر شہید جبکہ چھ اہلکار زخمی ہوگئے، پدی زر میں دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا،علاقے میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کا آغاز، دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی تباہ ہوگئی، سیکورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے گوادر کے علاقے پدی زر میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا جمعہ کی شب سیکورٹی اہلکار گاڑیوں میں معمول کی گشت کررہے تھے وہ جیسے ہی پدی زر کے مقام پر پہنچے بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔