• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، پاک فوج کے شہداء کی تصاویر اتارنے پر ٹاؤن چیئرمین ودیگر کیخلاف مقدمہ درج

حیدرآباد(بیورورپورٹ)بی سیکشن پولیس نے چوک پر لگی پاک فوج کے شہداء کی تصاویر اتارنے پرپی ٹی آئی کے چیئرمین شاہ لطیف ٹائون اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تصاویر چوری کرنے کا مقدمہ تھانہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بی سیکشن تھانے میں سماجی کارکن سید کاشف حسین نے کرائم نمبر 67/2025زیر دفعہ 379،34 پی پی سی کے درج کراۓ گئے مقدمہ میں کہا ہے کہ اس سمیت علاقے کے سماجی کارکنوں نے لطیف آباد نمبر 6/7 چوک نزد مردان پیالہ ہوٹل ہوٹل چوک پر 1965 کے پاک فوج کے شہداء کی تصاویر کے پورٹریٹس لگائے تھے،22 مارچ کو رات گئے دیکھا تو تصاویر چوک پر نہیں تھیں معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ شاہ لطیف ٹاون کے چیئرمین اسامہ حفیظ اس کے ساتھی طارق مسیح نے اتار کر چوری کرلی ہیں جس کے باعث پاک فوج سے محبت رکھنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ملوث افراد کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید