• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیت المال کی فلاحی سر گرمیوں میں مزید وسعت پیدا کی جائیگی، منیجنگ ڈائریکٹر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے کہا ہےکہ دنیا میں کوئی بھی ملک غربت سے جڑے چیلنجز کو اکیلے حل نہیں کرسکتا بلکہ وہاں کے فلاحی تنظیمیں، سیاستدان، مخیر حضرات، صحافی برادری نیز زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ افراد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوتی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال کینسر، امراضِ قلب، ہیپاٹائٹس، امراض ِگردہ،حتی کہ ڈائلاسز اور کڈنی ٹرانسپلانٹ، تھیلیسمیا اور دیگر مائنر اور میجر سرجریز کے علاج کے لیے غریب اور مستحق مریضوں کی معاونت کرتا ہے۔پاکستان بیت المال نے ملک بھر میں 160سکول قائم کر رکھے ہیں جہاں پر مختلف مزدوریوں میں مبتلا بچوں کو مزدوریوں سے نجات دلاتے ہوئے زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ پاکستا ن بیت المال کے زیرِ انتظام 17شیلٹر ہومز چل رہے ہیں ۔ادارے کے موجودہ فلاحی پروگراموں میں وسعت اور بہتری کے ساتھ ساتھ مستقبل میں مزیدفلاحی سرگرمیاں شروع کرنے کا بھی ارادہ ہے۔
اسلام آباد سے مزید