• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران نظریہ پاکستان کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے،علامہ زبیر احمد ظہیر

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی، تمام لسانی، صوبائی اور علاقائی خطرات پر قابو پانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نظریہ پاکستان کو عملاً نافظ کیا جائے۔ نظریہ پاکستان کلمہ طیبہ ، قرآن پاک اور اسوہ رسول کا نام ہے۔ یہی وہ قوت ہے جس نے برصغیر کے تمام بکھرے ہوئے، منتشر اور مایوس مسلمانوں کو متحد اور منظم کر کے ان میں حصولِ وطن کے لئے بےپناہ تحریک اور جذبہ پیدا کر دیا تھا۔ یہ نظریہ کل بھی حقیقت تھا اور آج بھی ہے۔ پاکستان کی سلامتی، استحکام، بقاء اور قومی اتحاد کی گارنٹی یہی ہے اور اس کو نظر انداز کرنا پاکستان اور عوام کے ساتھ دشمنی کرنے کے مترادف ہے۔ وہ آج مرکزِ توحید و سنت منار الہدٰی گلبرگ میں یوم پاکستان کے موقع پر نظریہ پاکستان سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔
لاہور سے مزید