• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر شیخ زید ہسپتال کے ناروا اقدامات کا نوٹس لیا جائے، پیرامیڈیکس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ کے ایک بیان میں کہاگیاہےکہ ڈائریکٹر شیخ زید ہسپتال کوئٹہ کی جانب سے پیرا میڈیکل اسٹاف کو ناجائز تنگ کرنے ہیلتھ کارڈ میں اقرباء پروری پیرا میڈیکل اسٹاف کو ان کے سرکاری کوارٹرز سے بے دخل کرنے کی کوشش اور اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن شیخ زید ہسپتال کے یونٹ صدر اور جنرل سیکرٹری کو شیخ زید ہسپتال سے ٹرانسفر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ حکومت اور محکمہ صحت کے حکام سے فوری طور پر ڈائریکٹر کے ناروا اقدامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔بیان میں کہاگیاکہ شیخ زید ہسپتال کوئٹہ کے ڈائریکٹر کے ایسے منفی ہتھکنڈوں سے پیرا میڈیکل اسٹاف مرعوب نہیں ہوگی اس سے پہلے موصوف چلڈرن ہسپتال کوئٹہ میں بھی اسی طرح کے معاملات میں ملوث رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں ناقص ادویات استعمال ہورہے ہیں جسمیں ڈائریکٹر شیخ زید ہسپتال کی خاموشی سے واضح ہوتا ہے کہ اس گھناؤنی عمل مکمل حصہ دار اور پرائیویٹ افراد کے نام سے ہیلتھ کارڈ میں پیسے نکالے جارہے ہیں جس کے تمام دستاویزات بھی موجود ہیں اور دن رات محنت کرنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہیلتھ کارڈ میں شامل نہیں کیا جارہا ۔بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، وزیر صحت ، سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا گیاکہ مذکورہ ڈائریکٹر کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید