• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں نے بلوچستان کودانستہ طورپر جنگ زدہ بنایا‘ بوہیر صالح بلوچ

کوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار کے چیئرمین بوہیر صالح بلوچ نے کہاہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر میں بلوچوںسمیت دیگر مظلوم اقوم کو شدت کے ساتھ جبری گمشدگیوں کا سامنا ہے مگر چند ہفتوں سے جنگی منافع خور فارم 47 کے حکمرانوں کی منشاء اورریاستی اداروں کی سرپرستی میں جبری گمشدگیوں میں بے تحاشہ اضافہ اور مسخ شدہ لاشوں ملنے میں شدت آگئی ہے جو لمحہ فکریہ ‘قابل تشویش اور قابل مذمت ہے چیئرمین نے کہاکہ بی ایس او پجار عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے نسلی بنیادوں پر نسل کشی میں شدت لانے اور جبری گمشدگیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ ریاستی طاقت ور اداروں نے بلوچستان کو دانستہ طور جنگ زدہ بنایا ہے۔دریں اثناءبی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے کامریڈ عمران بلوچ اور دیگر کارکنان کی حب سے گرفتاری کی مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ سابق چیئرمین کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرنا قابل قبول نہیں ۔
کوئٹہ سے مزید