• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید سے قبل یونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں ، پشتونخوا ایس او

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ یونیورسٹی کے سیکرٹری ضیاء کاکڑ ، سینئر معاون سیکرٹری جبار پانیزئی ودیگر ایگزیکٹیوز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی کے اساتذہ رمضان میں بھی تنخواہوں اور الائونسز سے محروم اور مالی مشکلات سے دوچار ہیں ، حکومت فوری طور پر تنخواہوں اور الائونسز کی ادائیگی عید سے قبل یقینی بنائے۔ بیان میں کہا گیا کہ صوبے کی سب سے بڑی اور تاریخی یونیورسٹی وائس چانسلر کے نا اہلی کی وجہ سے شدید مالی بحران کا شکار ہے جسکے نتیجے میں رمضان کے تیسرے عشرے کے باوجودیونیورسٹی کے معزز اساتذہ، آفیسران اور ملازمین تاحال تنخواہوں 25 فیصد سمیت مختلف الاونسز سے محروم ہیں،بیان میں کہا گیا کہ حکومتی نااہلی تعلیم دشمنی کے مترادف ہے اور یہ مادر علمی کو جان بوجھ کر زبوں حالی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یونیورسٹی چانسلر، گورنر بلوچستان ، وزیر اعلیٰ یونیورسٹی کے مالی بحران کامستقل حل نکالتے ہوئے علم دشمنی پر مبنی اقدامات کا سختی سے نوٹس لیکر میرٹ، معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائیں۔
کوئٹہ سے مزید