کراچی (اسٹاف رپورٹر)جیکسن کے علاقے کیماڑی سکندر آباد عمر خان روڈ محمدی مسجد کے قریب میں بچوں کے جھگڑے کے بعد جرگے میں گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو 2 بھائی 32 سالہ آغاخان اور خالد خان ولد عبدالمتین زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق صلح صفائی کیلئے جرگہ چل رہا تھا ، ایک بار تلخ کلامی ہوئی اور دوسرے فریق نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی زخمی ہوئے ،پولیس نے جھگڑے میں ملوث متعددافراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔