ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں رواں ماہ کے دوران 30ہزار130رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز سے 70کروڑروپے سے زائد واجب الادا رقم وصول کرلی گئی۔ یکم تا24مارچ2025ء کے دوران25974گھریلو رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 29کروڑ79لاکھ روپے، 2110تجارتی (کمرشل ) صارفین سے 13کروڑ 48لاکھ روپے، 281 صنعتکاروں سے 9کروڑ 52لاکھ روپے، 1686 زرعی ٹیوب ویل نادہندگان سے 17 کروڑ11لاکھ روپے اور دیگر کیٹگریز کے79رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے30لاکھ روپے وصول کئے گئے، 9آپریشن سرکلوں میں میپکو، رینجرز، پولیس اور ضلعی اداروں کی مشترکہ ٹیموں نے14ہزار309ڈیڈ ڈیفالٹرز سے27کروڑ60لاکھ روپے واجبات /بقایاجات وصول کیےگئے -