• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران بیرون بوہڑ گیٹ کا بزرگ تاجر سے بدسلوکی پر گلاس کمپنی کیخلاف مظاہرہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران بیرون بوہڑ گیٹ شیشہ گلاس نے نجی شیشہ کمپنی منیجمنٹ کی جانب سے لین دین کے معاملہ پر بوہڑ گیٹ کے 70سالہ بزرگ تاجر کو مبینہ طور پر زبردستی دکان سے اٹھانے پر احتجاج کیا ہے ،انہوں نے سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ تاجر محمد لطیف کو بازیاب کرایا جائے اور کمپنی منیجمنٹ کے خلاف کاروائی کی جائے انہوں نے اعلان کیا کہ اس کمپنی کے ساتھ اب کوئی تاجر کام نہیں کرے گا ، مظاہرے میں شیخ عمران،محمد نعمان،محمد نعیم،محمد سعید،سلیمان،حمزہ،محمد فرحان،محمد اختر،محمد رحمن ودیگر تاجروں نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید