کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈی جی کیو ڈی اے نےکرپشن کے الزام میں گرفتار ڈائریکٹر کیو ڈی اے پلاننگ کو معطل کردیا گیا ذرائع کے مطابق گزشتہ دنو ں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مختلف ہائوسنگ اسکیموں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوںمیں ملوث ہونے کی بنا پر ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ زین الدین کاسی کو 10مارچ کوگرفتار کیا گیا تھا جس پر گزشتہ روز ڈی جی کیو ڈی اے نے بیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے 10مارچ سے معطل کردیاگیا ہےذرائع نے بتایا کہ گرفتار افسر سے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے ہیں اور جلد ہی کیو ڈی اے کے مزید افسران کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔