• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی پر آواز بلند کرے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ غزہ میں قتلِ عام بند کیا جائے، بین الاقوامی برادری غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی پر آواز بلند کرے،ریاستی دہشت گردی اسرائیل کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد غزہ کو غیرآباد کرنا اور فلسطینی عوام کو زبردستی بے دخل کرنا ہے،معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی افسوس ناک عمل ہے، جس پر پوری دنیا کو ایکشن لینا چاہئے تھا مگر ایسا لگتا ہے کہ نہتے فلسطینی عوام کا خون کسی اور رنگ کا ہے، دنیا کی یہ بے حسی ناقابل فراموش ہے، اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے غزہ میں اسپتال ، اسکول اور مکانات کو تباہ کیا ، غزہ میں قتلِ عام بند کیا جائے، بین الاقوامی برادری غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی پر آواز بلند کرے۔عالمی برادری اسرائیل کے غیر قانونی حملوں کے خلاف عملی اور سخت اقدامات کرے تاکہ غزہ میں امن ہوسکے۔

ملک بھر سے سے مزید