• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائرل ویڈیو میں سکھوں کی مقدس کتاب کی توہین کے معاملہ کی انکوائری کا فیصلہ

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) پاکستان ہندو مندرمینجمنٹ کمیٹی اور پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کا مشترکہ اجلاس پردھان PSGPC سردار رمیش سنگھ اروڑا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو وائرل ویڈیو میں سکھوں کی مقدس کتاب کی توہین کےمعاملہ کی انکوائری کا فیصلہ جبکہ چیئرمین PHMMCکرشن شرما ا ور وفاقی سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سید عطا الرحمن اورایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھو کھر نےخصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں ممبران PSGPC سردار رمہیش سنگھ دارا ،سردار تارا سنگھ ،ستونت کور ، سردار ڈاکٹر ممپال سنگھ ، سردارستونت سنگھ ، سرردار ہر میت سنگھ ، سردار بھگت سنگھ اور سابق پردھان سردار بشن سنگھ ، ممبران PHMMC دیوان چند چاولہ سیکرٹری جنرل ، امر ناتھ رندھاوا ، ورثی مل ،اشوک کمار ، نا رنجن کمار ،موہن داس شریک ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید