راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،رکشے،21موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد میں بھی 8 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک کار 4 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے،تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر ایک موبائل فون اورنقدی چھین لی گئی ۔ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ صادق آباد کو امان اللہ نے بتایاکہ میں اور محمد ارسلان جو ایک انجیئنرنگ ورکسک میں کام کرتا ہے رقم لینے کے لئے صدر گئے اور دو بینکوں سے 90لاکھ روپے لے کر اپنی گاڑی میں دفتر آرہے تھے جب ہم راول مال چاندنی چوک کے سامنے پہنچے اور گاڑی کھڑی کر کے نیچے اترے تو2موٹرسائیکل سواروں نے ہمیں روکا اور مجھ سے 30لاکھ روپے جو شاپر میں تھے اور 60 لاکھ روپے محمد ارسلان سے جو بیگ میں تھے زبردستی گن پوائنٹ پر چھین کر فرارہوگئے۔ دیگر وارداتوں میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر 14موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔ موتی محل پلازہ میں حسن محمود کے دفتر کے تالے توڑ کر 2لیپ ٹاپ، میک بک اور 2کیمرے ، اقبال پارک کے قریب نعیم عباسی کی گاڑی کا شیشہ توڑکر گاڑی سے 2موبائل،30ہزارروپے اور شناختی کارڈ ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں رمزہ تحریم کے رہائشی کمرے سے موبائل،19ہزارروپے، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ،رینج روڈ پر علی احمد کے گھرسےاڑھائی لاکھ روپے اور سونا مالیتی ساڑھے 17لاکھ روپے،ممتاز سٹی میں عدیل ارشد کے گھر کے لاک توڑ کر 18تولے سونا اور سوا 2لاکھ روپے،اڈیالہ روڈ پر حسن کی بیٹھک سے3لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل ،گلشن آباد میں محمد سلیم کے گھرسے4تولےکے طلائی زیوارت اور دیگرسامان چوری کرلیاگیا۔