• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی او کا عید پر اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا حکم

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے عید الفطر کی آمد کے پیشِ نظر اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔ سی ٹی او نے کہا کہ پبلک سروس کے ڈرائیورز کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھانے سے گریز کریں ، گاڑیوں میں کرایہ نامے آویزاں کریں اور اڈہ مالکان کو بھی نوٹس دیئے جائیں کہ وہ اپنے اڈوں اورٹرمینلز پر کرایہ نامے آویزاں کروائیں۔چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ شہری زائد کرایہ وصولی یا دیگر شکایات کی اطلاع ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن051-9274843 پر دے سکتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید