• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب بھرکی جیلوں میں عیدالفطرتک جیل ملازمین کی چھٹیاں بندکردی گئیں۔آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے صوبے کے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کوجاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جیلوں میں ملاقاتوں کارش ہوتاہے ،اس دوران رہائیاں بھی زیادہ ہوتی ہیں،سیکورٹی معاملات ،ملاقاتوں اور رہائیوں کے پیش نظر عید تک ہرقسم کی چھٹیاں بند کردیں ۔
اسلام آباد سے مزید