• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادہندگان سے سو فیصد ریکوری یقینی بنائی جائے، ایم ڈی واسا

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں واسا راولپنڈی کی ریونیو ریکوری کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ریکوری ٹارگٹ 1581ملین تھا جبکہ اس عرصے میں 1697 ملین ریکوری کی گئی جو ٹارگٹ سے 116 ملین زائد ہے ۔ گزشتہ ماہ 25 کروڑ سے زائد کی ریکارڈ ریکوری کی گئی۔ ایم ڈی واسا نے افسران کو تمام نادہندگان سے بقایا جات کی سو فیصد ریکوری کا الٹی میٹم دیا۔
اسلام آباد سے مزید