• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیہا ککڑ کے میلبرن کنسرٹ میں دیر سے پہنچنے کی وجہ سامنے آ گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

معروف بھارتی گلوکارہ نہیا ککڑ کے میلبرن کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سامنے آ گئی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر میلبرن کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نہیا ککڑ کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد پھوٹ پھوٹ کر روتی ہوئی نظر آئیں۔

اب نہیا ککڑ کے بھائی گلوکار ٹونی ککڑ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ کی حمایت میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ 


اُنہوں نے اس پوسٹ میں نیہا ککڑ کے کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ فرض کریں کہ میں آپ کو اپنے شہر بلاؤں اور آپ کے ایئر پورٹ پِک اپ سے لے کر ہوٹل میں قیام اور ہوٹل سے کنسرٹ پہنچنے تک کے تمام انتظامات کی پوری ذمے داری لوں۔ 

گلوکار نے مزید لکھا ہے کہ لیکن جب آپ ایئر پورٹ پہنچیں تو آپ کو پتہ چلے کہ کوئی بھی بکنگ نہیں ہوئی ہے، نہ ٹکٹس، نہ کار اور نہ ہی ہوٹل میں قیام کی تو اس میں غلطی کس کی ہو گی؟

دراصل اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں نیہا ککڑ کے میلبرن کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ واضح طور پر بتانے کی بجائے طنزیہ انداز میں بتایا ہے کہ یہ سب ایونٹ آرگنائزر کی بدانتظامی کی وجہ سے ہوا جس کا نتیجہ ان کی بہن کو بھگتنا پڑا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید