• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’گینگز آف واسع پور‘ کی کاسٹ دوبارہ اکٹھی، مداحوں کا ویب سیریز میں کاسٹ کرنے کا مطالبہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گینگز آف واسع پور کی اسٹار کاسٹ ایک مرتبہ پھر اکٹھی ہوگئی جنہیں دیکھ کر مداحوں نے ویب سیریز میں کاسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بالی ووڈ اداکار جیدیپ اہلاوت، منوج باجپائی اور نوازالدین صدیقی، جو انوراگ کشیپ کی مشہور گینگسٹر فلم ’گینگز آف واسع پور‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، حال ہی میں دوبارہ ملے اور سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس نے مداحوں میں ہلچل مچا دی۔

25 مارچ کو جیدیپ اہلاوت نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ منوج باجپائی اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

جیدیپ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں فلم کا ایک مشہور ڈائیلاگ لکھا، ’باپ کا، دادا کا، سب کا۔۔۔‘

یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداح ان کی اس یادگار ملاقات پر خوشی سے نہال ہوگئے۔

ایک ریڈٹ صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’تین نسلیں، ایک جیسا انداز!‘ مداحوں نے ان تینوں کو ایک ویب سیریز میں کاسٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایک صارف نے لکھا، ’ان تینوں کو ایک ویب سیریز میں لے آؤ، دیکھو انٹرنیٹ کیسے پاگل ہو جاتا ہے!‘

ایک اور مداح نے تبصرہ کیا، ’اور ان تینوں نے اس فلم میں جان ڈال دی تھی! کیا شاندار فلم تھی!‘

کسی نے تجویز دی، ’ان تینوں کو ایک کمرے میں بٹھا کر صرف باتیں کرنے دو، وہ مواد بھی انڈین او ٹی ٹی پر بننے والے فضول مواد سے کئی میل آگے ہوگا۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید