• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر صاحب سو ارب روپے لا رہے ہیں، پیسے راستے میں ہیں، میئر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر صاحب سو ارب روپے لا رہے ہیں یہ پیسے راستے میں ہیں، جب یہرقم موصول ہوگی تو مل کر خرچ کریں گے، میں گورنر کو بھولنے نہیں دوں گا کہ انہوں نے رقم دینے کا وعدہ کیا تھا ، صوبے کے آئینی سربراہ کو سحری اور افطاری کے علاوہ کچھ اور بھی سوچنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ آج گورنر صاحب کے وعدے کو دسواں روز ہوگیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ مدت مکمل ہونے کے بعد کامران خان ٹیسوری خود اپنی چیک بک نکال کر چیک دے دیں گے،گورنر صاحب آئی جی سندھ کو بلوائیں اور پوچھیں کہ اس ملیر کے بدقسمت واقعہ کے حوالے سے اب تک کیا ہوا ہےکراچی کی تمام 246یوسیز کو فیومیگیشن مشینیں دی جا رہی ہیں تاکہ ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لئے ہر علاقے میں اسپرے کیا جاسکے، عوام کو پریشانی کا حل چاہئے، کے ایم سی کا چارج سنبھالنے کے بعد بلدیہ کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا تھا، بارشوں کے سیزن سے قبل تمام یوسیز کو وینچنگ مشینیں بھی دیں گے تاکہ یوسی چیئرمین اپنے اپنے علاقوں میں ازخود کام کرسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کونسل ہال کے ایم سی میں فیومیگیشن مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید